0
Sunday 23 Apr 2017 23:51

مصطفیٰ کمال کا کراچی میں حکمرانوں کیخلاف ملین مارچ کا اعلان

مصطفیٰ کمال کا کراچی میں حکمرانوں کیخلاف ملین مارچ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے احتجاج کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا، مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ 14 مئی کو شہری مسائل کے حل اور حکمرانوں کیخلاف ملین مارچ ہوگا، ہمیں حقوق ملیں گے یا پھر جانیں جائیں گی، سندھ میں روزانہ پاناما جیسے 100 کیسز ہوتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے عوامی مسائل کے حل کیلئے احتجاج کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں کہ 14 مئی کو حکمرانوں کیخلاف ملین مارچ ہوگا، 30 سال میں شہر کے حقوق کیلئے کسی نے آواز نہیں اٹھائی، لندن کے پاسپورٹ اور عمران خان کے بیان پر احتجاج کیا گیا، پچھلے ایک سال پی ایس پی نے عوام کے حقوق کی بات کی، سندھ کی چھوٹی بڑی پارٹیاں آج حقوق پر احتجاج کر رہی ہیں، ایم کیو ایم نے عوامی مسائل پر احتجاج نہیں کیا۔ سابق ناظم کراچی کا کہنا تھا کہ پاناما جیسے 100 کیسز روزانہ سندھ میں ہوتے ہیں، ہمارے مطالبات مان لئے گئے تو ان کی کمائی ختم ہو جائے گی، ہمیں حقوق ملیں گے یا پھر جانیں جائیں گی، حکمران ڈیل کرنے آئے، 16 میں سے 9 مطالبات مان لئے، کہا گیا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس آئیں، پھر بات کرتے ہیں، جواب دیا میں متحدہ بانی یا رحمان ملک نہیں ہوں، ہم فرعوںوں کے پارٹنر بننے نہیں آئے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ چاہتے تو تھوڑی دیر میں شہر کا نظام درہم برہم کر دیتے، کارکنوں کیلئے برے الفاظ نہیں سنوں گا۔
خبر کا کوڈ : 630238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش