0
Tuesday 2 May 2017 23:05

نادرا نے بلاک کئے گئے ڈیڑھ لاکھ شناختی کارڈز بحال کردیئے

نادرا نے بلاک کئے گئے ڈیڑھ لاکھ شناختی کارڈز بحال کردیئے
اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بلاک کیے گئے ڈیڑھ لاکھ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز عارضی طور پر بحال کر دیئے ہیں۔ نادرا نے حساس اداروں کی رپورٹس پر ساڑھے 3 لاکھ شناختی کارڈز بلاک کیے تھے۔ نجی ٹی وی نے وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ان بلاک شناختی کارڈز میں سے ڈیڑھ لاکھ بحال کردیئے گئے ہیں جبکہ مزید 20 ہزار شناختی کارڈز کو بحال کرنے پر غور جاری ہے۔ بحال کیے گئے شناختی کارڈز تحقیقاتی اور توثیقی عمل مکمل ہونے تک درست سمجھے جائیں گے اور ان سے متعلق حتمی فیصلہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ مزید ایک ہزار 510 افراد کے شناختی کارڈ بلاک کر دیئے گئے ہیں۔ یہ شناختی کارڈز انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے (نیکٹا) کی سفارشات پر بلاک کیے گئے کیونکہ نیکٹا نے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی حتمی لسٹ تیار کرلی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ یہ فہرست مختلف سکیورٹی ایجنسیوں اور پولیس کے تعاون سے تیار کی گئی جبکہ فہرست میں موجود افراد کا ڈیٹا تمام بینکوں کو بھی بھجوا دیا گیا ہے۔ شناختی کارڈ بلاک ہونے کے بعد یہ افراد اپنے بینک اکاؤنٹس، اسلحہ و ڈرائیونگ لائنسز اور پاسپورٹس استعمال نہیں کرسکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 632842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش