0
Thursday 4 May 2017 09:24

مذہبی جماعتوں کے اتحاد کی کوششیں جاری ہیں، آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لینگے، احمد لدھیانوی

مذہبی جماعتوں کے اتحاد کی کوششیں جاری ہیں، آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لینگے، احمد لدھیانوی
اسلام ٹائمز۔ اہلسنت و الجماعت کے سربراہ احمد لدھیانوی نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کا باہمی ٹکراؤ ملک کے لئے نقصان دہ ہے، سیاسی جماعتوں کو اپنی سیاسی لڑائی لڑنی چاہئے، اداروں کو ملوث نہیں کرنا چاہئے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اہلسنت و الجماعت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھی ریاست کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا، اس کے باوجود ہمارا راستہ روکنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم طارق کے بیٹے معاویہ اعظم سوا سال سے لاپتہ ہیں، انہیں رہا کیا جائے یا عدالت میں پیش کر کے ان کا جرم بتایا جائے، کوششیں جاری ہیں کہ ملک میں مذہبی جماعتوں کا اتحاد بنے، جب بھی ایسا اتحاد بنا، ہم اس کا حصہ ضرور بنیں گے، 2018ء کے عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 633308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش