0
Sunday 14 May 2017 22:48

ملتان، ریاض فتیانہ کی ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے رہنماء مہر سخاوت علی سے ملاقات

ملتان، ریاض فتیانہ کی ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے رہنماء مہر سخاوت علی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ عوامی لیگ پاکستان کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر محمد ریاض فتیانہ نے گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی کی رہائشگاہ پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت سیال، سابق ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی رہنماء سید وسیم عباس زیدی، مہر محمد اکرم اور دیگر رہنماء موجود تھے۔ سابق وفاقی وزیر نے ملاقات کے دوران مجلس وحدت مسلمین کے کردار کو سراہا اور ملکی ترقی اور استحکام کے لیے ایم ڈبلیو ایم کی کوششوں لائق تحسین قرار دیا، ملاقات کے دوران ملکی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی، اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ردالفساد کو سراہا گیا اور پاک فوج کی قربانیاں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء مہر سخاوت علی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی جنگ لڑ رہی ہے، 21 مئی کو کراچی کے نشتر پارک میں ہونے والی استحکام پاکستان کانفرنس اسی سلسلے کی کڑی ہے، ملک دشمن عناصر اور کرپشن کے خلاف سکیورٹی اداروں کو بلاتفریق کاروائی کرنی چاہیے۔ کرپشن معاشی دہشتگردی ہے جو ملک کی جڑی کھوکھلی کر رہی ہے، مجلس وحدت مسلمین آئندہ الیکشن میں جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر سے بھرپور حصہ لے گی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں نے ریاض فتیانہ کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 636807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش