0
Monday 22 May 2017 21:35

بھارتی وزیراعظم کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کا معاملہ، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

بھارتی وزیراعظم کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کا معاملہ، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے ابھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس انتظامیہ نے نریندر مودی کو بم سے اڑانے کی سازش والے نیٹ کال کی جانچ شروع کردی ہے۔ جوڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ رامیشور یادو نے بتایا کہ بیس مئی کو کشل سونی نامی نوجوان کو مبینہ طور پر فون کال موصول ہوئی، جس میں ایک شخص نے اسے نریندر مودی کو ریلی کے دوران قتل کرنے کے لئے منصوبہ بندی کا حصہ بننے پر پچاس کروڑ کی پیشکش کی، جس پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کشل سونی نے بتایا کہ فون کال کرنے والے شخص نے اپنے آپ کو پاکستانی ظاہر کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ انہوں نے اس کام کے لئے دو حملہ آوروں کا انتخاب کر لیا ہے اور مزید ایک ساتھی کی ضرورت ہے، جسے منہ مانگے پیسے دئیے جائیں گے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کشل سونی نے فون کال موصول ہونے کے بعد ہمیں آگاہ کیا، جس کے بعد معاملے کو کرائم برانچ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں مزید تحقیقات جاری ہے تاہم ابھی تک کی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ موبائل نمبر پاکستان کا نہیں بلکہ قزاقستان کا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ مدھیہ پردیش میں ایک شخص کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا ہے، جس نے فون پر ریاست ودھان سبھا اور بھوپال ریلوے سٹیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 639412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش