0
Tuesday 23 May 2017 15:46

کراچی میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

کراچی میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس میں 5 سال تک کے 22 لاکھ بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی خوراک پلائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر صحت کراچی ڈاکٹر ایم توفیق کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کے دوران پولیو رضاکاروں، موبائل ٹیموں، فکس مراکز، بس اڈوں اور ریلورے اسٹیشنوں پر بھی پولیو رضاکار فرائض انجام دے رہے ہیں، انسداد پولیو مہم کیلئے ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کئے ہیں، رضاکاروں کی حفاظت کیلئے پولیس اور رینجرز اہلکار موجود رہیں گے۔ دوسری جانب ماہرین طب کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس مئی سے اگست تک گرمی کے موسم میں شدت اختیار کرتا ہے، اس موسم میں پولیو وائرس تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان میں گرم موسم شروع ہوتے ہی پولیو کے کیس بڑھتے ہیں، کسی بھی علاقے میں پولیو کا ایک کیس بھی رپورٹ ہونے پر اسے وبائی مرض قرار دیا جاتا ہے، کیونکہ پولیو وائرس ہوا میں شامل ہو کر 2 کلومیٹر تک فضاء میں رہتا ہے، جو 5 سال سے کم عمر کے بچوں پر حملہ آور ہوتا ہے اور بچے کو ہمیشہ کیلئے معذور بنا دیتا ہے، پولیو وائرس حملہ آور ہوتے ہی بچے کو مفلوج کر دیتا ہے، بچے کی ٹانگیں اور نچلا دھڑ مفلوج ہو جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 639690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش