0
Saturday 27 May 2017 21:07

روزہ بھوکا رہنے کا نہیں بلکہ اپنے تمام اعضاء کو غیر شرعی امور سے دور رکھنے کا نام ہے، علامہ مقصود ڈومکی

روزہ بھوکا رہنے کا نہیں بلکہ اپنے تمام اعضاء کو غیر شرعی امور سے دور رکھنے کا نام ہے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ماہ صیام تزکیہ نفس کا مہینہ ہے، اس مقدس مہینہ میں اللہ تعالیٰ ہمیں صوم و صلوۃ کے ذریعے اپنی اندرونی کثافتیں صاف کرنے کا موقع عطا کرتا ہے، اس ماہ مبارک میں ہمیں ایثار و قربانی کے جذبات کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیے، سحری و افطاری کے اوقات میں عزیز و اقرباء کی ضروریات کو بھی پیش نظر رکھا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاوس سولجربازار کراچی میں صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا دوست علی سعیدی، علامہ نشان حیدر، یقوب حسینی، علی حسین نقوی، عالم کربلائی، آصف صفوی، مولانا نقی حیدری، شفقت لانگا، حیدر زیدی، ناصر حسین و دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جو لوگ رمضان کے دنوں میں چور بازاری اور خودساختہ مہنگائی کرتے ہیں، وہ روزے داروں کی مشکلات میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں، اس طرح کے اعمال روزہ کی قبولیت میں مانع ہیں، ایسے لوگوں روزہ کے روحانی فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں، روزہ محض بھوکا رہنے کا نام نہیں، بلکہ اپنے تمام اعضاء کو غیر شرعی امور سے دور رکھنے کا نام ہے، صبر، برداشت اور رواداری اس مقدس مہینے کے خصوصی انعام ہیں، روزے کا حقیقی لطف ان انعامات کے حصول میں ہے اور یہ تبھی حاصل ہوتے ہیں کہ جب نفس کے ساتھ جہاد میں ثابت قدمی اور استقامت اختیار کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 641013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش