0
Monday 29 May 2017 15:20

فاٹا میں دہشتگردی کے واقعات میں گذشتہ 6 سالوں کے دوران 5 ہزار 700 افراد جاں بحق ہوئے

فاٹا میں دہشتگردی کے واقعات میں گذشتہ 6 سالوں کے دوران 5 ہزار 700 افراد جاں بحق ہوئے
اسلام ٹائمز۔ وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) میں گذشتہ 6 سالوں کے دوران بدامنی کے واقعات میں 5 ہزار 700 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جن میں سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ یہ اعداد و شمار ریاستی و سرحدی امور کے وزیر عبدالقادر بلوچ نے قومی اسمبلی میں ایک سوال کے جواب میں بتائے۔ وزارت سیفران کی جانب سے ہونے والے سروے کے مطابق بدامنی کے خلاف جنگ میں گذشتہ 6 سالوں کے دوران فاٹا میں 5 ہزار 332 عام شہری، 234 لیویز اور 174 خاصہ دار اہلکار جاں بحق ہوئے، جبکہ مجموعی طور پر 6 ہزار 427 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران فاٹا میں 80 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 2 ہزار 500 کو حکومت نے معاؤضوں کے لئے منتخب کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 641531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش