0
Monday 5 Jun 2017 21:58

اپوزیشن جماعتوں کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آوٹ کا سلسلہ جاری

اپوزیشن جماعتوں کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آوٹ کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے وفاقی بجٹ دوہزار سترہ اٹھارہ کے اجلاس میں اپوزیشن کی حکومت کے ساتھ آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈر ایوان میں آئے، تقریر کی اور واک آؤٹ کر کے چلے گئے، بحث صرف حکومتی ارکان تک محدود رہی۔ تفصیلات کے مطابق، اپوزیشن جماعتوں کا بجٹ تقاریر سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر نہ کرنے پر قومی اسمبلی اجلاس سے واک آوٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ کو قومی نہیں مائنڈ سیٹ کا بجٹ کہا جائے، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ ایسی بات کرے اس کے پیچھے کوئی ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کو چار چار گھنٹے کھڑا کیا جاتا تھا اور بیٹھنے کیلئے کرسی بھی نہیں ملتی تھی۔

وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر نے اپوزیشن کے واک آؤٹ کو ڈرامہ قرار دیا اور کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی نیت ٹھیک نہیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ چوروں کو بجلی دی جائے اور سرکلر ڈیٹ دوبارہ بڑھ جائے، خورشید شاہ گیس کی دھمکی دے کر حالات کدھر لے جانا چاہتے ہیں۔ رکن اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے عمر کوٹ میں ڈاکٹروں کی طرف سےطبی امداد نہ دینے سے اقلیتی شہری کی ہلاکت کا معاملہ اٹھایا اور مطالبہ کیا کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 643479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش