0
Friday 9 Jun 2017 23:53

ہارون آباد میں پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم سازی

ہارون آباد میں پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم سازی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کی طرف سے ہارون آباد کی نئی تنظیمی باڈی تشکیل دی گئی، جس کا نوٹیفیکیشن صدر پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب چودھری فیاض احمد وڑائچ نے جاری کیا۔ نو منتخب عہدیداران میں چودھری محمد سلیم عاصم سرپرست، حافظ محمد اکمل فانی صدر، چودھری رضوان منور گل نائب صدر، محمد عمران ارشد گورائیہ ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری، راؤ محمد شعیب مصطفیٰ آرگنائزر، واحد نعیم مغل منہاجین سیکرٹری انفارمیشن اور شاہ زیب مصطفوی سیکرٹری فنانس شامل ہیں۔ تنظیم سازی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب خواجہ اللہ رکھا سیاف ایڈووکیٹ کی زیرنگرانی ہوئی جبکہ ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک بہاولنگر محمد اشرف قاسمکا ایڈووکیٹ، ضلعی آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک بہاولنگر صاحبزادہ احمد حسن فاروقی اور چودھری پرویز اقبال کاہلوں ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک بہاولنگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مدثر حسین مصطفوی ناظم تحریک منہاج القرآن، محمد سرور کاکا اور چودھری معظم علی نے بھی تنظیم سازی کی تقریب میں شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 644620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش