0
Saturday 10 Jun 2017 00:13

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے، وزیراعظم نواز شریف

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے، وزیراعظم نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے مجھے اس پرتشویش ہے جب کہ جن رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں اس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اجا گر کیا ہے۔ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ملاقات بہت مثبت رہی جس میں افغانستان میں جوائنٹ میکنزم، تجارت، معیشت اور دفاع پر بات چیت ہوئی اور اس حوالے سے جلد معاہدے سامنے آجائیں گے جب کہ پاک افغان بارڈر پر کراس بارڈر فائرنگ پر بھی بات چیت ہوئی جس پرجلد مثبت پیش رفت ہوتی ہوئی نظر آئے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بھی اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی، اس حوالے سے صحافی نے وزیراعظم سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات کی تصویر لیک کی گئی ہے جس کا انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ لیکس تو بہت ساری ہیں ڈان لیکس، پاناما لیکس لیکن ان کا بنتا کچھ نہیں ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے مجھے اس پر تشویش ہے جب کہ فاروق عبداللہ اور سابق را چیف کے بیانات بھی صورتحال کی غمازی کرتے ہیں، چینی اور روسی صدور کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے، اسے دیکھنا چاہیے اور جن رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں اس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کیا ہے۔ جب کہ ایل او سی کے معاملے پر بھی تمام رہنماؤں کے ساتھ بات کی ہے، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھی مقبوضہ وادی میں مظالم پر بات ہوئی۔ انہوں نے بھی مانا اور انہیں ماننا بھی چاہیے کیوں کہ اس حوالے سے اقوام متحدہ کی قرار دادیں موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 644625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش