0
Sunday 11 Jun 2017 16:35
عالمی دہشتگرد امریکہ کا عرب ممالک کو ڈکٹیشن دینا قابل افسوس ہے

سعودی عرب ایران کی مخالفت چھوڑ کر متنازع ایشوز پر مذاکرات کرے، اعجاز ہاشمی

امریکہ تمام مسلم ممالک کو باری باری ذلیل کرنا چاہتا ہے
سعودی عرب ایران کی مخالفت چھوڑ کر متنازع ایشوز پر مذاکرات کرے، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی نے قطر کے محاصرے اور ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوںکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی دہشتگرد امریکہ کا عرب ممالک کو ڈکٹیشن دینا قابل افسوس ہے، عالمی برادری خصوصاً او آئی سی کو نوٹس لینا چاہیے، قطر پر دہشتگردی کا ایسا الزام ہے، جو کل کسی دوسرے عرب ممالک پر بھی عائد کیا جا سکتا ہے، اس لئے انہیں دانشمندی اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے باہمی تنازعات کو مل بیٹھ کر حل کریں، امریکہ تمام مسلم ممالک کو باری باری ذلیل کرنا چاہتا ہے، جس کا عمل ایران اور قطر سے شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ امریکہ جیسا دھوکے باز ملک کوئی نہیں، سعودی عرب اور اس کے اتحادی کسی غلط فہمی میں ہیں، باہمی اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے، انتشار امت کے باعث تفریق اور تشویش ہے۔ اعجاز ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کا قطر سعودی عرب تنازع میں غیر جانبدار رہنے کا اقدام قابل تحسین ہے، وزارت خارجہ نے ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے قطر کیساتھ سفارتی تعلقات ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی ایجنڈے کے تحت مسلمان ملکوں کو آپس میں لڑایا جا رہا ہے، جس کا سب سے زیادہ نقصان اسلام اور فائدہ دشمن قوتوں کو ہوگا، عرب ممالک کو اپنی چودھراہٹ کیلئے امت مسلمہ کے وقار اور اپنی خود مختاری کو داو پر نہیں لگانا چاہیے، قطر کی ایران سے دوستی ہے یا اسے امریکی سامراج کیخلاف بولنے کی جرات ہوئی ہے تو اس پر عرب ممالک کو اعتراض نہیں کرنا چاہیے، ہر ملک اپنے معروضی حالات پر خارجہ پالیسی اختیار کرتا ہے، ریاض کانفرنس سے جو مقاصد امریکہ حاصل کرنا چاہتا تھا، کر لئے ہیں، سعودی عرب ایران کی مخالفت چھوڑ کر متنازع ایشوز پر مذاکرات کرے، اسی طرح قطر سے بھی باقی ممالک کو سفارتی تعلقات بحال کرکے اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ورنہ امریکی سامراج انہیں ایک ایک کرکے کھا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 645091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش