0
Tuesday 13 Jun 2017 16:12

ینگ ڈاکٹرز ایک بار پھر سڑکوں پر، پولیس سے جھڑپ میں 10 زخمی 7 گرفتار

ینگ ڈاکٹرز ایک بار پھر سڑکوں پر، پولیس سے جھڑپ میں 10 زخمی 7 گرفتار
اسلام ٹائمز۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ینگ ڈاکٹرز کی او پی ڈی بند کرانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کے بعد پولیس کے لاٹھی چارج سے 10 کے قریب ڈاکٹرز زخمی ہوئے، جبکہ 7 ڈاکٹروں کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ایم ٹی آئی ایکٹ میں تبدیلی اور الائونسز نہ دیئے جانے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے کی ہڑتال کی۔ ہڑتالی ڈاکٹروں نے احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈی کی تالہ بندی کی کوشش کی، جس پر پولیس نے انہیں روک دیا۔ اس کے بعد پولیس اور ڈاکٹروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، نوبت لاٹھی چارج تک پہنچ گئی، جس کے نتیجے میں 10 ڈاکٹر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ہسپتال میں مظاہروں پر پابندی کی خلاف ورزی پر 7 ڈاکٹروں کو حراست میں لے لیا۔ ہڑتالی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو ایم ٹی آئی ایکٹ میں ترامیم کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہسپتال کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی ہٹایا جائے۔ گرفتاریوں کے باوجود ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج جاری رکھا، واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 645650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش