0
Wednesday 14 Jun 2017 15:16

عدلیہ اورجے آئی ٹی کے خلاف مہم پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر

عدلیہ اورجے آئی ٹی کے خلاف مہم پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے عدلیہ اور پاناما جے آئی ٹی کے خلاف مہم پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں وزیراعظم نواز شریف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو فریق بنایا گیا ہے اور لیگی رہنماؤں کے بیانات کی ویڈیوز اور متن بھی جمع کرائے گئے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ججز، عدالتی عملے اور پاناما جے آئی ٹی کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے، یہ توہین آمیز مہم وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایماء پر جاری ہے۔ آصف کرمانی وزیراعظم کی ایماء پر جے آئی ٹی کیخلاف بیان بازی کر رہے ہیں، اس مہم کے ذریعے برسر اقتدار خاندان کو نشانہ بنانے کا تاثر دیا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ عدلیہ، جے آئی ٹی اور عدالتی عملے کے خلاف جاری مہم روکنے کا حکم دیا جائے اور آئین کے آرٹیکل 190 کے تحت تمام اداروں کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا حکم دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 645907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش