0
Sunday 18 Jun 2017 21:24

نواز شریف اور عمران خان دونوں ہی نااہل ہوں گے، خورشید شاہ

نواز شریف اور عمران خان دونوں ہی نااہل ہوں گے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان پر ایک جیسے کیسز ہیں اس لئے دونوں ہی نااہل ہوں گے، جب کہ میاں صاحب خود ہی اپنی باتوں میں جکڑ چکے ہیں۔ سکھر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور نواز شریف نے کبھی قطری خط کی بات نہیں کی، وہ تو کبھی جے آئی ٹی تو کبھی پیپلز پارٹی پر الزام لگا رہے ہیں، جب کہ میاں صاحب کے پاس صفائی کیلیے کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان پر ایک جیسے کیسز ہیں اس لئے دونوں ہی نااہل ہوں گے، جب کہ میاں صاحب خود ہی اپنی باتوں میں جکڑ چکے ہیں، ڈوریاں نہیں ہل رہیں یہ خود ہی ہل رہے ہیں۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے اس وقت اہم معاملہ مسلم ممالک کا اتحاد ہے، قطر ہمارا برادرا سلامی ملک ہے جس نے مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے، اب تو قطر نے مشکل وقت میں میاں صاحب کو خط بھی دے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 647062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش