0
Tuesday 27 Jun 2017 12:11

عید الفطر کے دوسرے روز بھی کراچی والے گرمی اور لوڈشیڈنگ سے پریشان

عید الفطر کے دوسرے روز بھی کراچی والے گرمی اور لوڈشیڈنگ سے پریشان
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید گرمی کی لہر کم ہونے کے بجائے مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے عیدالفطر کے دوسرے روز بھی دن کے اوقات میں شہر کی سڑکیں سنسان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 4 روز سے گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز درجہ حرارت 39 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا تھا، جبکہ آج پارہ 40 ڈگری سے بھی تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ شدید گرمی کی وجہ سے کراچی والوں کی بڑی تعداد شہر سے باہر مختلف تفریحی مقامات پر عید کی خوشیاں دوبالا کر رہی ہے، لیکن گھروں پر اپنے پیاروں کی مہمان نوازی میں مشغول شہریوں کی اکثریت گرمی اور لوڈ شیڈنگ کا عذاب جھیل رہی ہے۔ عید کی تعطیلات میں بھی کئی علاقوں میں 6 گھنٹے سے زائد دورانیے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، لیکن کے الیکٹرک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ہے، تاہم بعض علاقوں میں فنی خرابی کی وجہ سے صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے، جسے دور کرنے کیلئے کے الیکٹرک کا عملہ مصروف عمل ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر بدھ سے کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 648880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش