0
Friday 7 Jul 2017 23:36

لیہ میں دودھ کا ٹینکر الٹ گیا، عوام کی مخالف سمت میں دوڑیں

لیہ میں دودھ کا ٹینکر الٹ گیا، عوام کی مخالف سمت میں دوڑیں
اسلام ٹائمز۔ لیہ میں دودھ کا ٹینکر الٹ گیا، جس کو دیکھ کر لوگوں نے مخالف سمت میں دوڑیں لگا دیں۔ نمائندہ ’’اسلام ٹائمز‘‘ کے مطابق لیہ کے علاقہ کروڑ لعل عیسن بھکر روڑ پر موجود پٹرولنگ پوسٹ کے سامنے دودھ کا ٹینکر الٹ گیا، جس کی وجہ سے 15000 لیٹر دودھ ضائع ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دودھ کا ٹینکر الٹنے سے خوف زدہ لوگوں نے مخالف سمت دوڑیں لگادیں۔ ڈی سی او لیہ سید واجد علی شاہ کے مطابق دودھ کے ٹینکر کے لیے ریسکیو ٹیم پہنچ چکی ہیں اور ٹینکر کے فیول ٹینک سے نکلنے والے تیل کے گرد حفاظتی باڑ لگا دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 651558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش