0
Saturday 8 Jul 2017 14:47

یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ قوم کی خدمت کا ہے، حکومت اور حزب اختلاف افہام و تفہیم سے کام لیں، علامہ شہنشاہ نقوی

یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ قوم کی خدمت کا ہے، حکومت اور حزب اختلاف افہام و تفہیم سے کام لیں، علامہ شہنشاہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما اور خطیب مسجد باب العلم علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ حکومت اور حزب اختلاف اور سیاسی و مذہبی جماعتیں افہام و تفہیم اور تحمل و برداشت سے کام لیں، تاکہ ملکی استحکام اورسلامتی کیلئے کام ہو سکے، اس وقت ملک اندرونی و بیرونی خطرات اور خلفشار میں گھرا ہوا ہے اور ہماری سرحدوں پر دشمنوں کی نگاہیں جمی ہوئی ہیں، ایسے میں ہمیں ہوش اور عقلمندی سے کام لیتے ہوئے اپنے اندرونی و بیرونی مخالفین سے نمٹنا ہوگا اور ان عناصر کی سرکوبی کرنا ہوگی جو یہاں دہشت گردی کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے تمام طبقات سے بھی کہا کہ وہ یکجا ہوکر کام کریں تاکہ ملک سے بے یقینی کی کیفیت کا خاتمہ ہو، یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ قوم و ملت کی خدمت کا ہے، اس وقت پاکستان میں بسنے والے تمام طبقات جس کرب و پریشانی سے گزر رہے ہیں اسے اب ختم ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 651746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش