0
Tuesday 11 Jul 2017 17:03
نون لیگ کالعدم دہشتگردوں کے سیاسی سرپرست ہے

پاکستان کو کرپٹ عناصر کے چنگل سے چھڑانے کا وقت آ گیا ہے، ڈاکٹر افتخار نقوی

پاکستان کو کرپٹ عناصر کے چنگل سے چھڑانے کا وقت آ گیا ہے، ڈاکٹر افتخار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار نقوی نے لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد آل شریف خاندان کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں رہا، نواز شریف فیملی صادق اور امین نہیں رہی، ہم جے آئی ٹی کے معزز ممبران کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے شدید دباؤ کے باوجود چوروں لٹیروں کو بے نقاب کیا، قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو عبرت کا نشان بنانا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ آل شریف کے دفاع میں وفاقی وزراء کی عدلیہ جے آئی ٹی اور قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں، (ن) لیگی حکومت ملک کیلئے سکیورٹی رسک بن چکی ہے، تمام محب وطن قوتوں کو ان لیٹروں کیخلاف کردار ادا کرنا ہوگا، یہ کسی کی ذاتی نہیں بلکہ پاکستان کی سلامتی و بقا کا مسئلہ ہے، ان کرپٹ سیاستدانوں نے ملکی وسائل کی لوٹ کر ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے، آل شریف اپنی کرپشن بچانے کیلئے ملک میں انتشار پھیلانے سے گریز نہیں کریں گے، ہمیں بحثیت ایک محب وطن پاکستانی ہونے کے ان کرپٹ مافیا کے چنگل سے وطن عزیز کو چھڑانے میں کردار ادا کرنے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھی سب سے بڑی رکاوٹ یہی کرپٹ مافیا ہے، نون لیگ کالعدم دہشتگردوں کے سیاسی سرپرست ہے، پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ پر قوم کی نظریں مرکوز ہیں، وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو کرپشن فری کرنے کیلئے ہم عدلیہ اور قومی اداروں کا ہاتھ مضبوط کریں تاکہ قوم کو ان ملک دشمنوں سے نجات مل سکے۔
خبر کا کوڈ : 652597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش