0
Wednesday 12 Jul 2017 11:46

کے پی کے، میٹرک امتحانات میں خراب کارکردگی، 174 سکولوں کے پرنسپلز کو شوکاز نوٹس جاری کرنیکا فیصلہ

کے پی کے، میٹرک امتحانات میں خراب کارکردگی، 174 سکولوں کے پرنسپلز کو شوکاز نوٹس جاری کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے حالیہ میٹرک کے امتحانات میں خراب کارکردگی کے حامل 174 سکولوں کے پرنسپلز کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تسلی بخش جواب نہ دینے پر ان کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم محمد عاطف خان کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں کے میٹرک کا رزلٹ حوصلہ افزا نہیں، تاہم تعلیمی معیار میں بہتری ضرور آئی ہے اور اے گریڈرز کی تعداد میں واضح اضافہ، جبکہ ای گریڈرز میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتحان میں زیادہ طلبہ کا پاس ہونا کوالٹی کا پیمانہ نہیں، ورنہ ہم بھی امتحانات میں نرمی کرکے یہ کرسکتے تھے، لیکن ہم نے قوم کے بہتر اور روشن مستقبل کیلئے امتحانی نظام میں بہتر ی لانے کیلئے سخت فیصلے کئے اور امتحانی ہالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے ساتھ ساتھ امتحانی عملے کی ڈیوٹی کا طریقہ کار اور MCQs پیپر کا پیٹرن تبدیل کیا، ہم نے OMR سسٹم متعارف کرایا اور امتحانی ویجیلنس سسٹم کو فعال کرکے 40 کے بجائے 25 طلبہ کیلئے ایک انویجلیٹر رکھا۔ اسی طرح کھلے عام نقل کی حوصلہ شکنی کی اور رٹہ سسٹم کے خاتمے کیلئے Conceptual لرننگ کو ترجیح دی، جس کی وجہ سے میٹرک کا رزلٹ توقع کے مطابق نہیں رہا۔ انکا کہنا تھا کہ اب فیصلہ کیا ہے کہ خراب کارکردگی کے حامل 174 سکولوں کے پرنسپلز کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا اور عدم اطمینان کی صورت میں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 652779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش