0
Thursday 13 Jul 2017 14:41

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر قیام امن ایک خواب رہے گا، پاکستان

مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر قیام امن ایک خواب رہے گا، پاکستان
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دہشت گردی سے تشبہہ دینے کے لئے بھارت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے جبکہ خطے میں قیام امن مسئلہ کشمیر کے حل تک ایک خواب رہے گا۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت تسلسل کے ساتھ جاری ہے، کشمیر کی تحریک آزادی کو دہشت گردی سے تشبہہ دینے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں، رواں ہفتے بھی بھارتی فوج کے مظالم میں 6 بےگناہ کشمیری شہید ہوئے جبکہ احتجاج کرنے والوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جموں کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے، مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل تک قیام امن خواب رہے گا، بین الاقوامی برادری کو بھی چاہئے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ آج دنیا بھر میں موجود کشمیری 1931ء میں شہید ہونے والوں کی یاد میں یوم شہدا منا رہے ہیں اور ہم بھی ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے رواں برس اب تک ایل او سی پر 542 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے اب تک 18 بےگناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے ہیں۔ پاکستان نے بھارتی ہائی اور ڈپٹی کمشنر کو متعدد بار طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی انتہا پسندوں کی دہشت گردی سے سمجھوتہ ایکسپریس میں 40 سے زائد پاکستانی شہری شہید ہوئے اور آج 10 برس گزر جانے کے باوجود اس سانحے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی جبکہ خود دہشت گردی کروا کر پاکستان پر الزام لگانا بھارت کا وطیرہ ہے، بھارت نے ماضی میں متعدد مرتبہ دہشت گردی کے واقعات خود کرائے اور الزامات پاکستان پر لگا دیئے گئے۔ کرنل (ر) حبیب ظاہر کے حوالے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نیپالی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہے اور نیپالی حکومت نے بھی مطلع کیا ہے کہ معاملے پر تحقیقات جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 653071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش