0
Friday 14 Jul 2017 20:37

پاکستان اسٹیل کے ہر ماہ نقصان میں 1.40 ارب اضافہ، واجبات 200 ارب سے تجاوز کرگئے

پاکستان اسٹیل کے ہر ماہ نقصان میں 1.40 ارب اضافہ، واجبات 200 ارب سے تجاوز کرگئے
اسلام ٹائمز۔ مالی مشکلات سے دوچار پاکستان اسٹیل ملز مسائل کے پہاڑ تلے دب گئی، پاکستان اسٹیل ملز پر واجبات ریکارڈ 200 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں، پاکستان اسٹیل ملز کی مالی مشکلات میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور مجموعی واجبات 200 ارب روپے سے بڑھ گئے۔ اسٹیل ملز پر نیشنل بینک کے واجبات 50 ارب روپے سے بھی تجاوز کرگئے ہیں جبکہ حکومتی قرض 40 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔ سرکاری دستاویز کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز پر نیشنل بینک، حکومتی قرض، کے الیکٹرک، گیس اور بجلی چارجز، میڈیکل اخراجات، ملازمین کی تنخواہوں، گریجویٹی اور پراویڈنٹ فنڈز کی مد میں واجبات بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان اسٹیل ملز کے نقصانات میں ہر ماہ میں ایک ارب 40 کروڑ روپے کا اضافہ ہورہا ہے۔ دستاویز کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کے پاس فنڈز ہیں اور نہ ہی منافع کا کوئی ذریعہ بچا ہے، اس لئے مالی وسائل کیلئے اسٹیل ملز کی اراضی اور تیار مصنوعات بیچ کر فنڈز حاصل کرنے کے دو ہی ذرائع بچے ہیں۔ دستاویز کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کا انتظام و انصرام ایڈہاک بنیادوں پر چلایا جارہا ہے، اسٹیل ملز کے 8 ڈائریکٹوریٹ میں سے ایک بھی موجود نہیں، جبکہ ادارے میں 25 جنرل منیجرز میں سے صرف 3 جی ایم ہیں اور گیس بندش کے باعث اسٹیل مل گزشتہ 2 سال سے بند پڑی ہے۔
خبر کا کوڈ : 653340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش