0
Sunday 16 Jul 2017 19:22

ظالم کیخلاف ہر مظلوم کی حمایت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، ڈاکٹر افتخار نقوی

ظالم کیخلاف ہر مظلوم کی حمایت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، ڈاکٹر افتخار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار نقوی نے 6 اگست کو اسلام آباد میں ہونیوالی "مہدی برحق کانفرنس" کی رابطہ مہم کے سلسلہ میں لاہور میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظالم کیخلاف ہر مظلوم کی حمایت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، سانحہ ماڈل ٹاوُن کے شہداء کے لہو کو رائیگان نہیں جانے دینگے، ہمارے شہداء کے قاتلوں کے سہولت کار پنجاب حکومت کے صفوں میں بیٹھے ہیں، پنجاب میں ہمارے درجنوں بے گناہ شہداء کے لواحقین انصاف کے منتظر ہیں، ن لیگ میں شامل دہشتگردوں کے سہولت کار ہمارے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سی ٹی ڈی کے ذریعے حکومت ملت جعفریہ کے بیگناہ افراد کو ہراساں کرنے میں مصروف ہے، ہم بانیان پاکستان کے اولاد ہیں، ملک دشمنوں کیخلاف خون کے آخری قطرے تک جدوجہد جاری رکھیں گے، اسلام آباد میں 6 اگست کو ہونیوالا اجتماع دہشتگردی اور کرپشن زدہ حکمرانوں کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت اپنی کرپشن چھپانے کیلئے عدلیہ اور قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی میں مصروف ہے، ہم آل شریف کو سیاسی شہید بننے نہیں دینگے، ملکی وسائل لوٹنے والوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا، نواز شریف اور شہباز شریف حق حکمرانی کھو چکے ہیں، عوام ان کرپٹ اور ملک دشمن حکمرانوں کیخلاف باہر نکلیں، پاکستان کی سالمیت اور بقا کیلئے ضروری ہے کہ ان کرپٹ حکمرانوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 653857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش