0
Thursday 20 Jul 2017 23:41

کراچی، کیمیکل فیکٹری کے ٹینک میں گر کر 5 مزدور جاں بحق

کراچی، کیمیکل فیکٹری کے ٹینک میں گر کر 5 مزدور جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بن قاسم تھانے کی حدود میں کیمیکل فیکٹری کے ٹینک میں کام کے دوران 5 مزدور گر کر جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بن قاسم تھانے کی حدود حسن شاہ مزار گھگھر پھاٹک کے قریب کیمیکل کی فیکٹری کے ٹینک میں 5 مزدور کام کے دوران گر کر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے مزدوروں میں ظہور، فیضان، تنویر، فیصل اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔ ہلاک ہونے والے مزدوروں کی عمریں 30 سے 35 برس کے درمیان تھیں، جبکہ جس ٹینک میں یہ مزدور گرے، اس میں کوئی کیمیکل موجود تھا۔ تمام لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 654787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش