0
Sunday 23 Jul 2017 22:01

پشاور، سرچ آپریشن کے دوران 385 جرائم پیشہ افراد گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

پشاور، سرچ آپریشن کے دوران 385 جرائم پیشہ افراد گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد
اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 15 اشتہاریوں سمیت 385 جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرلیا ہے جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ ومنشیات بر آمد کرلی گئی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق پشاورمیں کیپٹل سٹی پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا جس میں لیڈیز پولیس، بم ڈسپوزل یونٹ اور سراغ رساں کتوں کی ٹیموں نے حصہ لیا، آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 15 اشتہاریوں سمیت 385 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق آپریشن میں ملزمان کے قبضے سے 56 پستول، 10 کلاشنکوف، 3 عدد 9 ایم ایم پستول، ایک رپیٹر، سینکڑوں کارتوس، شراب کی 53 بوتلیں اور 78 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے جبکہ اس موقع پر گھر گھر تلاشی کے دوران غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 63 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا جن کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 655568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش