0
Monday 24 Jul 2017 15:26

اس عید پر بڑی قربانیاں شروع ہوں گی، معاملہ صرف نواز شریف تک محدود نہیں رہے گا، منظور وسان

اس عید پر بڑی قربانیاں شروع ہوں گی، معاملہ صرف نواز شریف تک محدود نہیں رہے گا، منظور وسان
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے اس عید پر بڑی قربانیاں شروع ہوں گی، معاملہ صرف نواز شریف تک محدود نہیں رہے گا، احتساب کا جو سلسلہ چل پڑا ہے اس میں سب آئیں گے، 20 اگست تک اہم فیصلے ہونے جا رہے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا، نواز شریف کی تکلیف میں اضافہ کا احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونا چاہیئے، پاکستان میں جمہوری نظام ہی ترقی کر سکتا ہے، نئے طرز پر سندھ میں احتساب کا نظام بنا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فیصلے کرنے میں مشکل ہو تو کمر درد بڑھ جاتا ہے، چوہدری نثار کی خواہش ہوگی کہ شہباز شریف وزیراعظم بنیں۔
خبر کا کوڈ : 655745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش