0
Monday 24 Jul 2017 16:54

کوئٹہ، چھٹی کے دن ڈاکٹروں کو غیر حاضری پر معطل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوی ایشن

کوئٹہ، چھٹی کے دن ڈاکٹروں کو غیر حاضری پر معطل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوی ایشن
اسلام ٹائمز۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ گذشتہ روز چھٹی پر ہونے کے باوجود ڈاکٹرز کو معطل کرنے اور بعد میں ان ڈاکٹرز کے خلاف اخبارات میں بیانات دیکر ان کی عزت کو مجروح کرنے کی سخت مذمت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں محکمہ صحت کافی عرصے سے زبوں حالی کا شکار ہے۔ ینگ ڈاکٹرز نے ایک عرصے سے محکمہ صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے بھرپور کوششیں کیں۔ ہسپتالوں میں ادویات تو دور کی بات سرنج تک موجود نہیں ہوتا تھا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کئی بار حکومت کو خطوط لکھے ہیں۔ جس کے شواہد بھی موجود ہے۔ لیکن محکمہ صحت کی طرف سے ہمیشہ ڈاکٹرز کی تنزلی کی کوشش کی گئی ہے، جو کہ ناقابل برداشت عمل ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کبھی بھی غیر حاضر ڈاکٹرز کو سپورٹ نہیں کیا، بلکہ حکومت کو ان کی نشاندہی بھی کرائی ہے، لیکن محکمہ صحت کی جانب سے چھٹی پر ہونے کے باوجود زیارت میں ڈاکٹرز کی معطلی اور بعد میں میڈیا پر ان کیخلاف بیانات جاری کرنے کا جو عمل دہرایا گیا ہے، اس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔ ہمارے ڈاکٹرز جو سول ہستپال میں دن رات خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ان کی ترقی کو محض ذاتی رنجش کی بنیاد پر روکی گئی ہے۔ پرائیویٹ ہسپتالوں میں پریکٹس سرکاری ڈیوٹی کے بعد ڈاکٹرز کا جائز حق ہے، لیکن محکمہ صحت بے جا بیانات اخبارات میں جاری کرکے ڈاکٹرز کو منفی پیغام دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے وزیراعلٰی بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈاکٹرز کے خلاف جاری انتقامی کارروائیوں کا نوٹس لیں۔ بصورت دیگر اگر یہی حال تو بلوچستان میں ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دینے سے قاصر ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 655747
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش