0
Sunday 30 Jul 2017 15:32

حسن ابدال، جی ٹی روڈ پہ ٹریفک حادثہ، 16 افراد جل کر جاں بحق

حسن ابدال، جی ٹی روڈ پہ ٹریفک حادثہ، 16 افراد جل کر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ جی ٹی روڈ پر مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر جبکہ چھ افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے، حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں دو امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حسن ابدال میں جی ٹی روڈ پر کیڈٹ کالج کے قریب راولپنڈی سے پشاور جانے والے ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ہوا ہے، تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں وین میں سوار 10 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ لگی، جس کے بعد قریب موجود گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی اور کسی مسافر کو اترنے کا موقع نہ مل سکا تاہم فوری اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔ جس نے آگ پر قابو پالیا۔ دوسری جانب ڈی پی او عبد الرشید نے جائے حادثے کے قریبی علاقے کو مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلیے خالی کرا لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 657332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش