0
Friday 11 Aug 2017 16:18

سنگھ پریوار کی مذموم کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سکھ انٹلیکچول

سنگھ پریوار کی مذموم کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سکھ انٹلیکچول
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیرکے سکھ دانشور طبقہ نے سنگھ پریوار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو حاصل خصوصی درجہ ’’دفعہ 370‘‘ اور ’’دفعہ 35 اے‘‘ کو ختم کرنے کی کوششوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جن سکھ تنظیموں نے سنگھ پریوار کی ان مذموموں کوششوں کی مذمت کی۔ ان میں شرومنی اکالی دل (امرتسر)، جموں و کشمیر سکھ دانشورز سرکل جموں و کشمیر، انٹرنیشنل سکھ فیڈریشن جموں و کشمیر اور سکھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن جموں و کشمیر شامل ہیں۔ ان تنظیموں نے کہا کہ ہم سنگھ پریوار کی ان ناپاک کوششوں کو خاک میں ملانے کے لئے یک جٹ ہوکر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ  ہم ریاست جموں و کشمیر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی، بھائی چارہ اور سیکولرازم کو ہر قیمت پر قائم و دائم رکھنے کے لئے کام کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 660276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش