0
Friday 25 Aug 2017 11:47

کراچی میں رینجرز کا شہریوں کیلئے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز

کراچی میں رینجرز کا شہریوں کیلئے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کے ساتھ ساتھ رینجرز اب کراچی کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی بھی فراہم کرے گی۔ شہر بھر میں چلر پلانٹس، واٹر ٹینکس اور الیکٹریکل واٹر کولرز کیلئے یومیہ ایک لاکھ گیلن پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی۔ رینجرز نے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کر دیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق بلدیہ، اورنگی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، نارتھ ناظم، آباد، حب ریور روڈ اور کوکن محلہ سمیت مختلف علاقوں میں اسٹیل اور سیمنٹڈ واٹر ٹینکس، چلر پلانٹس اور الیکٹریکل واٹر کولر نصب کر دیئے گئے ہیں۔ رینجرز کی جانب سے نصب کئے جانے والے الیکٹرکل واٹر کولرز میں فی کولر 500 لیٹر پانی کی گنجائش ہے، جبکہ سیمینٹد واٹر ٹینکس میں 400 سے 500 گیلن پانی اور اسٹیل واٹر ٹینکس میں 3000 سے 5000 گیلن پانی کی گنجائش ہے۔
خبر کا کوڈ : 664034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش