0
Monday 4 Sep 2017 22:57

روہنگیا مسلمانوں کی نسل کُشی کو روکنے کیلئے فی الفور مداخلت کیجائے، بلاول بھٹو

روہنگیا مسلمانوں کی نسل کُشی کو روکنے کیلئے فی الفور مداخلت کیجائے، بلاول بھٹو
اسلام ٹائم۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میانمار میں روہینگیا مسلمانوں کے قتلِ عام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار میں جاری مسلمانوں کے خون کی ہولی فوراً بند کی جائے۔ روہینگیا مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میانمار سے آنے والی اطلاعات ہولناک ہیں، جس طرح روہنگیا مسلمانوں کا وحشیانہ قتل عام اور ان کا نسلی صفایا کیا گیا، اس نے پوری دنیا کو کرب میں مبتلا کر دیا ہے۔ بلاول بھٹو نے عالمی برادری پر زور دیا کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کُشی کو روکنے کیلئے فی الفور مداخلت کی جائے اور ان کے بنیادی حقوق کی بحالی سمیت تمام مسائل کا پرامن طریقے سے سدباب کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 666455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش