0
Tuesday 5 Sep 2017 23:18

برما کے بیگناہ مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں، آیت اللہ نوری ہمدانی

برما کے بیگناہ مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں، آیت اللہ نوری ہمدانی
اسلام ٹائمز۔ مرجع تقلید شیعیان جھان اور حوزہ علمیہ قم کے معروف استاد آیت اللہ العظمِٰ حسین نوری ہمدانی نے برما میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے دعویداروں نے کیوں موت جیسا سکوت اختیار کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مظلوم مسلمانوں کی فریاد پر جلدی سے آگے بڑھنا چاہیئے۔ آیت اللہ العظمٰی نوری ہمدانی نے اسلامی ممالک اور میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام پر ردعمل پیش ظاہر کرتے ہوئے اس قوم کے حقوق کے دفاع کا مطالبہ کیا ہے۔ رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد اور مرجع تقلید حضرت آیت ‌الله حسین نوری همدانی نے ایران کے مقدس شہر قم کی مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے آج کے فقہ کے درس خارج میں یمن اور اسلامی ممالک کے مظلوم عوام کے قتل عام پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ سامراجی طاقت اور اس کے ہم نوالہ قوت کے توسط سے قتل عام انجام پا رہا ہے، اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میانمار کے مظلوم مسلمانوں کی نسل کشی دیکھ رہے ہیں اور اس سے زیادہ افسوس ناک و غم انگیز یہ ہے کہ انسانی حقوق کے جھوٹے دعویدار اس جنایت کو دیکھ رہے ہیں اور موت کی سی خاموشی اخیتار کر رکھی ہے۔

مرجع تقلید نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسلامی ممالک کے سربراہان کی ان جرائم و مظالم کے سلسلہ میں گہری ذمہ داری ہے کہ وہ مظلوم مسلمانوں کی مدد کو آگے بڑھیں، میں اس سفاکانہ قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس سلسلہ میں وہ لازم قدم بڑھائیں اور بے گناہ مظلوم مسلمانوں کو درندگی کے جال سے رہا کرنے کی کوشش کریں۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دنوں سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ریاستی فورسز اور انتہاء پسند عناصر نے کارروائی کرتے ہوئے ریاست رخائن میں مسلمانوں کے اڑھائی ہزار سے زائد گھر جلا دیئے ہیں، جس کے نتیجے میں تین ہزار مسلمانوں جاں بحق ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے مطابق تازہ ترین تشدد کے واقعات کی وجہ سے اب تک 87 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان اپنی جانیں بچا کر بنگلہ دیش جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 666712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش