0
Wednesday 6 Sep 2017 12:27

روہنگیا مسلمانوں پر حملے، پاکستان عوامی تحریک کا جمعہ کو یوم احتجاج منانے کا اعلان

روہنگیا مسلمانوں پر حملے، پاکستان عوامی تحریک کا جمعہ کو یوم احتجاج منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما میں بسنے والے روہنگیا مسلمانوں پر انسانی تاریخ کے بدترین ظلم اور نسل کشی کی مذمت کرتے ہیں، انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو برما میں مسلمانوں کی نسل کشی بند کروانے کیلئے امن فوج بھیجنے کے حوالے سے خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو این او نے 2005ء میں R2P کے نام سے قانون بنایا کہ اگر کوئی حکومت انسانی حقوق کاتحفظ کرنے میں ناکام ہو جائے تو عالمی برادری کو مداخلت کا براہ راست حق حاصل ہو گا، انہوں نے برما کی حکومت کے پُرتشدد رویے کیخلاف ترکش اور ایرانی صدور کے جرأت مندانہ بیان کو سراہا اور کہا کہ حکومت پاکستان برمی مسلمانوں کا مقدمہ لڑے، مذمت اور تشویش کا اظہار کافی نہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عوامی تحریک جمعتہ المبارک کو برمی مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کیلئے 100 شہروں میں احتجاج کرے گی۔ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ جسد واحد کی مانند ہے، جسم کے ایک حصے میں تکلیف ہو اور دوسرا وہ درد محسوس نہ کرے تو سمجھ لیں کوئی بیماری لاحق ہو چکی ہے، اس بیماری کا بھی علاج کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 666858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش