0
Thursday 7 Sep 2017 23:34

ایم کیو ایم پاکستان کا مردم شماری کے نتائج کیخلاف 16 ستمبر کا احتجاج منسوخ

ایم کیو ایم پاکستان کا مردم شماری کے نتائج کیخلاف 16 ستمبر کا احتجاج منسوخ
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان نے مردم شماری کے نتائج کے خلاف کیا جانے والا 16 ستمبر کا احتجاج منسوخ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے مردم شماری کے نتائج کے خلاف مزار قائد کے سامنے ہونے والا احتجاج منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا باضابطہ اعلان کل ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار پریس کانفرنس میں کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی واضح کریں گے۔ اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان نے 2017ء کی مردم شماری کے نتائج کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا اور اس کے خلاف پہلے 10 ستمبر کو احتجاج اور ادارہ شماریات تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا، لیکن اجازت نہ ملنے کے سبب پلان میں تبدیلی لاتے ہوئے 16 ستمبر کو مزار قائد کے سامنے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا، جو اب سیکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 667281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش