0
Friday 8 Sep 2017 21:10

حکومت برمی مسلمانوں کو پاکستان آنے دے جماعت اہلسنت کفالت کرے گی، مظہر سعید کاظمی

حکومت برمی مسلمانوں کو پاکستان آنے دے جماعت اہلسنت کفالت کرے گی، مظہر سعید کاظمی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر غزالی زماں علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ قادیانی ملک وقوم کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں، کلیدی عہدوں پر فائز قادیانیوں کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے فارغ کیا جائے اور ان کی سرگرمیوں کو بند کیا جائے، تحفظ ختم نبوت کے اکابرین نے قادیانیوں کو اقلیت قرار دلوانے میں بیش بہا قربانیاں دیں جنہیں سنہری حروف میں لکھا جائے، بدعقیدہ اغیار سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ جیسے حربے استعمال کر رہے ہیں، ہم ہی ختم نبوت کے علمبردار ہیں اور ناموس رسالت کی خاطر ہر قسم کی قربانیاں دینے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔ برما کے مسلمانوں کی نسل کشی پر اُمت مسلمہ سختی سے نوٹس لے۔ اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں بھی برما کے مسلمانوں کی دادرسی کے لئے آگے بڑھیں، پاکستان برما کے مسلمانوں کو پاکستان آنے دے جماعت اہلسنت ان کی کفالت خود کرے گی۔ جماعت اہلسنت کے ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا کہ قادیانی اسلام و پاکستان کے بدترین دشمن ہیں اور ربوہ پاکستان میں اسرائیل کی حیثیت رکھتا ہے، برمی مسلمانوں کی دادرسی کے لئے امت مسلمہ اپنا کردار ادا کرے، معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری نے کہا کہ 7 ستمبر کا دن ہماری قومی، ملی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ سات ستمبر 1974ء کو قومی اسمبلی نے آئینی، دستوری، قانونی طور پر قادیانیوں کو اقلیت قرار دیا اور غزالی زماں حضرت سید احمد سعید کاظمی نے مسلم لیگ (ن)کے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں قادیانیوں کو اقلیت قرار دینے بارے قرارداد پیش کی اور ان کے اس اقدام کو سراہا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنت پاکستان ملتان کے زیراہتمام منعقدہ تحفظ ختم نبوت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں صاحبزادہ سید مصطفی اشرفی الجیلانی، پیر سید شوکت حسین شاہ، محمد حسین بابر ایڈووکیٹ، ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری، میاں آصف محمود نقشبندی، قاری فیض بخش رضوی، سید رمضان شاہ فیضی، قاری سلیم اشرف قادری، مختار احمد راٹھور، علامہ سلیم بلالی، حافظ ظفر قریشی، پیر سید عطاءاللہ شاہ بخاری، علامہ سعید احمد فاروقی، قاضی محمد بشیر گولڑوی، علامہ خادم حسین سعیدی، حافظ ظفر قریشی، علامہ عبدالعزیز سعیدی، شیخ محمد یونس، پیر عزیز رسول صدیقی، ڈاکٹر ارشد بلوچ، محمد عمیر صدیقی و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر قاری بشیر گولڑوی، قاری خادم حسین سعیدی نے قراردادیں پیش کیں کہ قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے فوری طور پر فارغ کیا جائے۔ علمائے کرام و خطباء کے خلاف فورتھ شیڈول کے تحت کاروائیوں کا سلسلہ بند کیا جائے، تحفظ ختم نبوت میں کردار ادا کرنے والے اکابرین کے نام و حالات اور قربانیوں کو مطالعہ پاکستان کی کتابوں میں اجاگر کیا جائے، برما میں مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کا اُمت مسلمہ اور پاکستان نوٹس لے جس پر شرکاء نے ہاتھ اٹھا کر پیش کی گئی قراردادوں کو منظور کیا۔
خبر کا کوڈ : 667447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش