0
Wednesday 13 Sep 2017 00:22

پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوستی کا رشتہ 70 سال پرانا ہے، امریکی سفیر

پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوستی کا رشتہ 70 سال پرانا ہے، امریکی سفیر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوستی کا رشتہ 70 سال پرانا ہے اور امریکہ اس رشتے کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانا چاہتا ہے۔ پاکستان کی وسطی ایشیاء کی مارکیٹ میں اہم حثیت کا حامل ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کے 70 سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں نجی بینک اور امریکی کمپنی کے مابین ٹیکنالوجی کی بہتری کے لیے معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔ تقریب میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کا اہم اتحادی ہے، امریکی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ اس معاہدے سے پاکستان کو بڑی مارکیٹ تک رسائی میں آسانی ہو گی۔ ان کا کہنا تھاکہ اس معاہدے سے پاکستان کی بڑھتی ہوئی معشیت کے تقاضے بھی پورے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں اور اس شعبہ میں امریکہ بھرپور تعاون کر رہا ہے۔

دریں اثناء امریکی سفیر نے وزیر تجارت پرویز ملک سے ملاقات کی۔ اس موقع پر امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے منافع بخش ملک ہے، امریکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسبی رکھتے ہیں، وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تجارتی روابط ہیں، گزشتہ مالی سال کے دوران دوطرفہ تجارتی حجم 6 ارب ڈالر رہا، پاکستان پانچوی "بزنس اپر چیونٹی کانفرنس" کی میزبانی کرے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، "افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ کوآرڈینشن اتھارٹی " کا دس ستمبر کو دو روزہ اجلاس متوقع تھا تاہم افغانستان نے یکطرفہ طور پر اتھارٹی کا اجلاس ملتوی کیا۔ اس موقع پر امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے منافع بخش ملک ہے، امریکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسبی رکھتے ہیں، بزنس اپر چیونٹی کانفرنس سے امریکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری سے مواقعوں سے آگاہ ہو سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 668580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش