0
Wednesday 13 Sep 2017 16:57

کراچی میں میچ نہ کرا کے پی سی بی نے زیادتی کی، وزیر اطلاعات سندھ

کراچی میں میچ نہ کرا کے پی سی بی نے زیادتی کی، وزیر اطلاعات سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں اب امن ہے اور اس امن کیلئے سب نے مل کر کام کیا ہے، تاہم کراچی میں میچ نہ کرا کے پی سی بی نے زیادتی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ لاہور میں کرکٹ خوش آئند ہے، لیکن کراچی میں بھی کرکٹ ہونا چاہیے، کراچی میں اب امن ہے اور اس امن کیلئے سب نے مل کر کام کیا ہے، تاہم کراچی میں میچ نہ کرا کے پی سی بی والوں نے زیادتی کی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر میچ شیڈول نہیں ہے تو ایک فرینڈلی میچ ضرور کرانا چاہیے، کراچی کے حوالے سے منفی تاثر زائل کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو کراچی ضرور لانا چاہیے۔ ناصر حیسن ک کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، آصف زرداری نے احتساب کے قانون میں بہتری لانے کی بات کی ہے، جبکہ اٹھارویں ترمیم کے تحت سندھ کو قانون سازی کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ : 668796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش