0
Thursday 21 Sep 2017 20:56

سی پی او ملتان کی لائسنسداران کے وفد سے ملاقات، مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

سی پی او ملتان کی لائسنسداران کے وفد سے ملاقات، مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
اسلام ٹائمز۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد سلیم چوہدری نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے ایام میں لائنسنداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی، مجالس عزاء و ماتمی جلوسوں کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے، تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد امن و امان کے قیام کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ سماج دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پی او آفس کے کمیٹی روم میں ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی الحاج شفقت حسنین بھٹہ، مخدوم سید عباس رضا مشہدی، مخدوم سید صدرالدین گیلانی، تحفظ عزاداری پنجاب کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز کی قیادت میں قدیمی امام بارگاہوں کے لائسنسداروں کے وفد سے محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں ایس ایس پی آپریشن عمارہ اطہر، پولیس آفیسر میڈم شبانہ بھی موجود تھیں، جبکہ قدیمی امام بارگاہوں کے لائسنسداران خلیفہ الطاف حسین، ملک شجر عباس، ملک مرید عباس، مظفر عباس، سید علی اصغر رضوی، سید ارشاد حسین شاہ، علامہ سید سلطان شاہ، مخدوم سید قسور علی شمسی، سجاد حسین نمبردار، سید کوثر شاہ، سید جواد شاہ، سلیم اختر، سید علمدار حسین شاہ، رانا شہباز حیدر، احمد حسن صدیقی، فدا حسین کمنگر، سید شاہد عباس، احمد رضا گردیزی، سید عیسن شاہ، سید شرف حسین شاہ، سید علی حیدر، علی رضا بھٹہ، علی حسن، اقبال جعفری، ملک مزمل حسن، سعید اختر، اقبال بیگم، اللہ دتہ نوناری، سید نعیم عباس، سید عمران کاظمی، ثقلین رضا، اقبال حسین، حاجی خضر عباس جعفری، سید قلندر علی شاہ، سید ظہور حسین شمسی، سید اصغر علی، ناصر عباس، جعفر حسین شاہ، سکندر حسین، ملک ثقلین رضا ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر الحاج شفقت حسنین بھٹہ نے لائسنسداروں کے مسائل کے حوالے سی پی او ملتان کو درخواستیں دیں جس پر سی پی او ملتان نے فوری طور پر احکامات جاری کئے اور یقین دہانی کرائی کہ محرم الحرام کے ایام میں سیکیورٹی الرٹ رہے گی۔ امام بارگاہوں سمیت دیگر مقامات پر ہو نے والی مجالس عزاء و ماتمی جلوسوں کے موقع پر پولیس نفری تعینات کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 670875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش