0
Friday 22 Sep 2017 18:30

پشاور ہائی کورٹ، پولیس مقابلے کے ملزم کی سزائے موت و قید کالعدم، ملزم بری

پشاور ہائی کورٹ، پولیس مقابلے کے ملزم کی سزائے موت و قید کالعدم، ملزم بری
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس قلندرعلی خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے پولیس مقابلے میں ملوث ملزم کی سزائے موت اور 16 سال قید بامشقت کی سزا کالعدم قرار دیدی۔ ملزم کی جانب سے سید عبدالفیاض ایڈوکیٹ نے اپیل کی۔ پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم نصیر پر الزام ہے کہ اس نے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں 21 اکتوبر 2014ء کو دیگرساتھیوں کے ہمراہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل یاسر جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو جاں بحق ہوگئے تھے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے الزام ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت اور مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 16 سال قید بامشقت کی سزا سنائی، جس کیخلاف پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی۔ اس موقع پر عدالت کو بتایاگیا کہ ملزم کے قبضے سے کسی قسم کی ریکوری نہیں ہوئی ہے جبکہ استغاثہ کے گواہوں کے بیانات میں بھی تضاد تھا لہٰذا ماتحت عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ فاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پر اپیل منظور کرکے ملزم کوبری کردیا۔
خبر کا کوڈ : 671058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش