0
Friday 29 Sep 2017 15:01

نواز شریف 3 اکتوبر کو دوبارہ مسلم لیگ (ن) کے صدر منتخب ہو جائیں گے

نواز شریف 3 اکتوبر کو دوبارہ مسلم لیگ (ن) کے صدر منتخب ہو جائیں گے
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ سے منظور ہونے والے الیکشن اصلاحات بل اب 2 اکتوبر کو قومی اسمبلی سے منظور کرانے کے بعد نوازشریف مسلم لیگ(ن) کے صدر منتخب ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف 3 اکتوبر کو ایک بار پھر اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر منتخب ہو جائیں گے۔ رواں ماہ 22 تاریخ کو سینیٹ میں الیکشن اصلاحات بل کی شق 203 منظور کرانے کے لئے پریذائڈنگ افسر نے ووٹنگ کرائی تھی جس میں بل کی حمایت میں 38 اور مخالفت میں 37 ووٹ ڈالے گئے جس کے بعد نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار ہو گئی تھی۔ حکومت 2 اکتوبر کو قومی اسمبلی میں الیکشن اصلاحات بل 2017ء منظوری کے لئے پیش کرے گی اور بل کی منظوری کے بعد اسی روز صدر مملکت ممنون حسین بل پر دستخط کردیں گے جبکہ 3 اکتوبر کو مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں پارٹی آئین میں ترمی کے بعد نوازشریف کو ایک بار پھر جماعت کا صدر منتخب کرلیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 672896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش