0
Friday 29 Sep 2017 18:25

پشاور، محرم الحرام میں ہنگامی حالات کے لئے ایل آر ایچ میں خصوصی وارڈ قائم

پشاور، محرم الحرام میں ہنگامی حالات کے لئے ایل آر ایچ میں خصوصی وارڈ قائم
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے دوران ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں خصوصی ایمر جنسی وارڈ قائم کردیا گیا ہے گزشتہ روز ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود نے ایل آر ایچ میں ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اور ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 100 سے زیادہ بستروں پر مشتمل وارڈ میں ادویات کے ساتھ ساتھ اشیائے خورد ونوش بھی فراہم کی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور ہسپتال میں ساڑھے چار سو سے زائد افراد پر مشتمل عملہ موجود رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نویں اور دسویں محرم کو زیادہ زخمیوں کیلئے الگ سے وارڈ، جس میں چھ آپریشن تھیٹر بھی شامل ہیں، قائم کئے گئے ہیں اور ہسپتال میں 24 ایمبولینسیں اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر ڈی سی پشاور نے ایل آر ایچ انتظامیہ کے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں بھی اسی طرح کے انتظامات کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ آج آٹھویں محرم کو ملک بھر میں سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 672933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش