0
Tuesday 10 Oct 2017 17:41

کراچی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا پہنچا، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ

کراچی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا پہنچا، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا پہنچا ہے، لیکن سمندری ہواؤں کی بندش اور ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے ہیٹ انڈیکس 45 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں گزشتہ کئی روز سے شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے، سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، آج شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری ہے، لیکن اس کی شدت 45 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلے علاقوں میں شدید گرمی کی یہ لہر مزید 3 دن جاری رہے گی، جمعے کے بعد موسم بتدریج بہتر ہوگا، تاہم اس دوران شہری بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور پانی اور دیگر مشروبات کا زیادہ استعمال کریں۔
خبر کا کوڈ : 675617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش