0
Wednesday 11 Oct 2017 19:30

امریکہ و بھارت خود ہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں، اس لیے اب انہیں ڈومور کرنا چاہیے، میاں سہیل احمد

امریکہ و بھارت خود ہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں، اس لیے اب انہیں ڈومور کرنا چاہیے، میاں سہیل احمد
اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة ملتان کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، دنیا ڈومور کا مطالبہ کرنے کی بجائے خود ڈومور کرے۔ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو خود امریکہ کی سرپرستی حاصل ہے، افغانستان کی سرزمین دہشت گرد پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، جن کی ساری فنڈنگ بھارت سے ہو رہی ہے۔ جنت ارضی کشمیر پر غاصب بھارت کا کوئی حق نہیں، بھارت مسئلہ کشمیر خود اقوام متحدہ لیکر گیا لیکن اس کی قراردادوں پر آج تک عمل نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار مسئول جماعة الدعوة ضلع ملتان میاں سہیل احمد، عبدالحلیم خان، محمد ارشد، محمد سلمان، شوکت علی، عبدالمجید شاکر، ابو طارق، عمران مانی، فہد مدنی و دیگر نے مرکز ابن باز رشید آباد میں ہونے والے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں سہیل احمد کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمران بھارتی ایماء پر حافظ محمد سعید کو نظربند کر کے ثابت کر رہے ہیں کہ وہ مودی سرکار کی یاری میں اندھے ہوگئے ہیں۔ حکمرانوں کی کمزور پالیسیوں سے فائدہ اٹھا کر بھارت سرکار سرحدی حدود کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ گھر کا گند صاف کرنے کے بیانیے نے پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر کمزور کیا، پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کی یہ جنگ اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہی ہے، امریکہ و بھارت خود ہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں اس لیے اب انہیں ڈومور کرنا چاہیے، ہمارا گھر صاف ہو چکا ہے اب سرحد کے پار موجود گند کو صاف کرنا ہوگا، ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کو نظربند کیا گیا، حکمران کشمیریوں کی قربانیاں نظرانداز کر کے بھارت سے دوستیاں پروان چڑھانے کا سلسلہ ترک کریں۔ کشمیری شہداء دفاع پاکستان کی جنگ لڑتے ہوئے میدانوں میں قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 675877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش