0
Saturday 14 Oct 2017 23:52

آصف زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو ارکان اسمبلی کی تنخواہیں و مراعات بڑھانے سے روک دیا

آصف زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو ارکان اسمبلی کی تنخواہیں و مراعات بڑھانے سے روک دیا
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے سے روک دیا۔ تفصیلات کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر مملکت آصف زرداری نے میڈیا رپوٹس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری پر عمل درآمد نہ کریں۔ پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو کہا ہے کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی اور سندھ کے ارکان اسمبلی، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر، وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کی سمری منظور کی ہے۔ اس اضافے کے بعد سرکاری خزانے پر مجموعی طور پر ماہانہ ڈھائی کروڑ اور سالانہ 25 سے 30 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ سمری کے مطابق تنخواہوں و مراعات میں اضافے کا اطلاق جولائی 2016 سے ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 676621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش