0
Monday 16 Oct 2017 22:22

امام زین العابدینؑ کا یوم شہادت، پاراچنار میں مجلس عزاء برپا

امام زین العابدینؑ کا یوم شہادت، پاراچنار میں مجلس عزاء برپا
اسلام ٹائمز۔ حضرت امام زین العابدینؑ کے یوم شہادت کے موقع پر پاراچنار مرکزی امام بارگاہ میں مجلس عزاء اور نوحہ و ماتم کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فرزند رسول حضرت امام زین العابدینؑ کے یوم شہادت کے موقع پرپوراعالم اسلام سوگوار و عزادار ہے۔ اسی مناسبت سے کرم ایجنسی کے کئی دیہاتوں کے علاوہ مرکزی سطح پر پاراچنار میں مرکزی امام بارگاہ میں مجلس عزاء اور نوحہ و ماتم کا انعقاد کیا گیا تھا۔ مرکزی امام بارگاہ میں مجلس عزاء میں ہزاروں کی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ شرکاء سے مولانا اخلاق حسین شریعتی نے خطاب کیا۔ مولانا اخلاق حسین شریعتی نے عصمت و طہارت سید الساجدین کی فضائل بیان کی، اور دین اسلام کی حفاظت میں ان کے عظیم الشان کارناموں کو خراج عقیدت پیش کی- مقررین نے امام سجاد(ع) کی زندگی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام سجاد(ع) کی سیرت اور طرز زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے اور ان کا طرز زندگی انسان سازی کیلئے آئیڈیل ہے۔ انہوں نے امام سجاد(ع) کی زندگی کے ایک پہلو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا آپ بہت زیادہ غلام اور کنیزیں خریدتے تھے ایک مدت تک ان کی تربیت کرتے انہیں خدا پرست بناتے اور جب وہ متواضع انسان بن جاتے تو آپ ان کو خطاب کرکے فرماتے، جاو میں نے تمہیں آزاد کردیا ہے۔ مجلس کے بعد ذاکرین اہلبیت نے عصمت و طہارت امام زین العابدینؑ کے مناقب بیان کیے اور عزاداروں نے خوب سینہ کوبی کی۔ مجلس و ماتم کے دوران تعزیے اور علم بھی نکالے گئے۔ اس موقع پر پاک فوج اور مقامی رضاکاروں کی جانب سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ سکیورٹی کے پیش نظر مجالس کے دوران موبائیل سروس کو شام تک بند کردیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 677076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش