0
Tuesday 17 Oct 2017 18:38

پشاور، اضافی ٹیکس کیخلاف بنوں اڈہ کے ڈرائیورز کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور، اضافی ٹیکس کیخلاف بنوں اڈہ کے ڈرائیورز کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں بنوں اڈہ کے ڈرائیورز نے اضافی ٹیکس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پشاور پریس کلب کے سامنے ہوئے اس مظاہرے میں ڈرائیوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے سے خطاب میں ان ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ اڈہ کے بااثر منشی ان سے 130 روپے کی بجائے ہزار تا گیارہ سو روپے ٹیکس وصول کرتے ہیں جو سراسر ناانصافی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ بھی گزشتہ 17 سال سے اضافی ٹیکس کے معاملے سے چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اڈوں میں سرکاری اہلکار تعینات جبکہ ڈرائیورز سے ناجائز ٹیکس لینے کا یہ سلسلہ بند کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 677281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش