0
Sunday 22 Oct 2017 17:42

صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی مولانا سمیع الحق سے ملاقات، دونوں قائدین کا بڑا اتحاد تشکیل دینے پر اتفاق

صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی مولانا سمیع الحق سے ملاقات، دونوں قائدین کا بڑا اتحاد تشکیل دینے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے جے یو آئی (س) کے امیر مولانا سمیع الحق سے ملاقات کی، اس موقع پر پیر ناصر جمیل ہاشمی، عبدالرحمن مکی، شیخ محمد یعقوب، عبدالحمید بھی موجود تھے۔ ملاقات میں متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے سلسلے میں غور و خوض ہوا، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں کونسل میں شامل بہت سی جماعتوں نے کہا کہ وہ بھی الیکشن میں حصہ لیں گی، لہذا اگر تمام مذہبی جماعتوں کا اتحاد بنایا جائے تو یہ زیادہ مفید ثابت ہوگا، مولانا سمیع الحق نے کہا کہ دفاع پاکستان کونسل میں شامل جماعتیں پہلے ہی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرچکی ہیں، دونوں قائدین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ ایک بڑا اتحاد تشکیل دیا جائے، جس میں نظام مصطفٰی (ص) کے نفاذ پر یقین رکھنے والی دینی اور سیاسی جماعتوں کو شامل کیا جائے اور سیکولر لبرل عناصر کے خلاف مل کر الیکشن لڑا جائے۔
خبر کا کوڈ : 678437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش