0
Saturday 28 Oct 2017 12:08

عوامی نیشنل پارٹی نے این اے 4 کے نتیجے کو چیلنج کرنیکا اعلان کردیا

عوامی نیشنل پارٹی نے این اے 4 کے نتیجے کو چیلنج کرنیکا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی نے حلقہ این اے 4 پشاور کے ضمنی انتخابات میں صوبائی حکومت پر دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا ہے اور اس ضمن میں الیکشن کمیشن کے کردار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر امیر حیدر خان ہوتی نے ضلع مردان کے حلقہ پی کے 23 کے علاقہ کس کورونہ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  انکیا یہی وہ صاف اور شفاف انتخابات تھے جس کے دعوے کئے جارہے تھے؟ یہ کیسا الیکشن تھا کہ ایجنٹوں کو باہر بٹھا کر بکسے الگ کمر ے میں رکھے گئے۔ہوں نے کہا کہ ہم نے انسانوں کے ووٹوں کا حساب لگایا تھا لیکن یہاں تو فرشتوں اور خلائی مخلوق نے بھی ووٹ پول کئے۔ حلقے میں آخری وقت تک الیکشن کے ضابطہ اخلاق اور قوانین کی دھجیاں اڑائی گئیں، ایک حکومت ٹرانسفارمر اور دوسری حکومت بھرتیوں کے لیٹر تقسیم کرتی رہی جبکہ الیکشن کمیشن یہ سارا تماشا خاموشی سے دیکھتا رہا۔ امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے ایک حلقہ کا الیکشن سنبھالا نہیں جاتا تو پھر پورے ملک میں انتخابات میں کیا حالت ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات میں اس طرح یکطرفہ ڈرامہ رچایا گیا تو ہم الیکشن کمیشن کے کردار پر خاموش نہیں رہیں گے اور کھل کر اس کے راستے میں رکاؤٹ بنیں گے۔ اے این پی کے صوبائی صدر نے این اے 4 کے انتخابات میں منظم دھاندلی کے الزامات عائد کئے اور تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کے ووٹروں سے ان کا حق رائے دہی چھینا گیا اور ان کے ووٹ کا احترام نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت انتخابات کا حصہ ہیں، تمام دھاندلیوں اور سازشوں کے باوجود پی ٹی آئی کو 10 ہزار ووٹ کم ملے ہیں۔ انہوں نے حلقہ این اے 4 کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات نے ثابت کردیا کہ رکاوٹوں اور یکطرفہ انتخابات کے باوجود انہوں نے کھل کر اے این پی کا ساتھ دیا، انہوں نے پارٹی کارکنوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ باچاخان کے پیروکار میدان میں ہی رہیں گے۔ قبل ازیں درجنوں افراد نے مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ امیر حیدر خان ہوتی نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی ٹوپیاں پہنائیں اور انہیں مبارک باد دیں۔
خبر کا کوڈ : 679716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش