0
Saturday 11 Nov 2017 15:52

خودکار ہتھیاروں کے لائسنس معطل کرنیکا فیصلہ

خودکار ہتھیاروں کے لائسنس معطل کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے خودکار ہتھیاروں کے لائسنسوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے آٹومیٹک ہتھیاروں کے لائسنسوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ تمام آٹومیٹک اسلحہ لائسنس معطل کر دئیے جائیں گے۔ اس حوالے سے اسلحہ لائسنس ہولڈرز کو 2 اختیارات دئیے جائیں گے۔ پہلے آپشن کے تحت آٹومیٹک لائسنس کو سیمی آٹومیٹک میں تبدیل کروایا جا سکے گا، جس کےلیے 15 جنوری 2018 تک متعلقہ ڈی پی او آفس سے تصدیق کرانا ہو گی۔ دوسرے آپشن کے تحت لائسنس ہولڈرز اپنا آٹومیٹک اسلحہ واپس کر سکتے ہیں جس کے عوض حکومت انہیں 50 ہزار روپے دے گی۔ ذرائع کے مطابق اسلحہ کی قیمت چاہے زیادہ بھی ہو تاہم رقم صرف 50 ہزار ہی ملے گی۔ اسلحہ لائسنس یافتہ افراد ڈپٹی کمشنرز اور پولیٹیکل ایجنٹس کے دفاتر میں اپنا اسلحہ واپس کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 682676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش