0
Thursday 28 Apr 2011 00:01

شاہ محمود قریشی پارٹی میں رہیں،مگر ڈسپلن کے ساتھ، جہانگیر بدر

شاہ محمود قریشی پارٹی میں رہیں،مگر ڈسپلن کے ساتھ، جہانگیر بدر
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی خود کو پارٹی سے باہر لے جانے کی کوشش نہ کریں، پارٹی کے ساتھ رہیں لیکن ڈسپلن کے ساتھ۔ پیپلز پارٹی کو تقسیم کرنے والا خود تقسیم ہو جائے گا۔ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں آزاد کشمیر کے صدر راجہ ذوالقرنین کے بیٹے اور اسپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں پرانے کارکنوں کو عزت دی جاتی ہے، جبکہ نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ پیپلز پارٹی کی رہنماء فریال تالپور کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ق لیگ کے اتحاد میں آ ئی ایس آئی کا کوئی کردار نہیں۔ مفاہمت کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں، ملک کے وسیع تر مفاد میں سب کو ساتھ ملا رہے ہیں۔ تقریب میں وفاقی وزراء منظور وٹو، سید خورشید شاہ اور فردوس عاشق اعوان نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 68330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش